لاہور ہائیکورٹ میں سائلین اور وکلاء کیلئے رکھے گئے بنچوں میں کھٹملوں کی بہتات

لاہور ہائیکورٹ میں سائلین اور وکلاء کیلئے رکھے گئے بنچوں میں کھٹملوں کی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے سائلین اور وکلاء کی سہولت کے لئے رکھے گئے بنچوں میں کھٹملوں کی افزائش زور وشور سے جاری ہے، کھٹملوں کی وجہ سے عدالت عالیہ سے رجوع کرنے والے سائلین اور وکلاء خارش جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔لاہور ہائیکورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں سائلین اور وکلاء اپنے مقدمات کی پیروی کے لئے آتے ہیں، وکلاء اور سائلین کی سہولت کے لئے عدالت عالیہ میں100 کے قریب بنچ رکھے ہوئے ہیں، ہائیکورٹ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ان بنچوں میں کھٹملوں کی افزائش زور وشور سے جاری ہے،بنچوں کے اوپر ایک مرتبہ بیٹھنے والے سائل یا وکیل چند منٹ بعد ہی خارش کرتا نظر آتا ہے، کٹھملوں کے کاٹنے کی وجہ سے سائلین اور وکلاء خارش سمیت جلد کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، سائلین اور وکلاء کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ میں بہتر سہولیات فراہم کرنا ہائیکورٹ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، کھٹملوں کو قابو کرنے کے لئے سپرے استعمال کئے جا سکتے ہیں لیکن ہائیکورٹ انتظامیہ کی طرف سے روایتی سست برتی جا رہی ہے اور سائلین اور وکلاء کو کھٹملوں کو رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -