ہائیکورٹ کاحبس بیجا میں رکھی گئی دو خواتین کو بازیاب کرا کے رہا کرنے کا حکم

ہائیکورٹ کاحبس بیجا میں رکھی گئی دو خواتین کو بازیاب کرا کے رہا کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں مبینہ طور پر بداخلاقی کی شکاربننے والی حبس بیجا میں رکھی گئی دو خواتین کو بازیاب کرا کے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں خواتین کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ پیشی پررپورٹ طلب کر لی ہے۔جسٹس سردار شمیم نے کیس کی سماعت شرو ع کی تودرخواست گزار وں کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تھانہ صدر چنیوٹ پولیس نے دونوں خواتین کو 26 اپریل کو ان کے گھر سے اٹھایا اور انہیں کسی قانونی جواز کے بغیر نہ صرف غیر قانونی طور پر حبس بیجا میں رکھا بلکہ پولیس اہلکار تشدد کے ساتھ ساتھ انہیں بداخلاقی کا بھی نشانہ بناتے رہے۔عدالتی حکم پر بیلف نے کوثر اور منظوراں نامی دونوں خاتون کو تھانہ چنیوٹ صدر سے بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی بداخلاقی کی شکارحبس بیجا میں رکھی گئی دو خواتین کو بازیاب کرا کے رہا کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے دونوں خواتین کا طبی معائنہ کرانے کی ہدائت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -