امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی مجلس عاملہ کی تشکیل نوکر دی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی مجلس عاملہ کی تشکیل نوکر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نے نئی مرکزی مجلس شورٰی کے اجلاس منعقدہ 26 تا28 اپریل میں دستور جماعت کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کی تشکیل نو کردی ۔ پنجاب سے ڈاکٹر وسیم اختر ، شیخ عثمان فاروق ، ذکر اللہ مجاہد ، حافظ سلمان بٹ ، جاوید اقبال چیمہ ، سردار ظفر حسین خان ، سندھ سے ممتاز حسین سہتو ، حافظ نعیم الرحمن ، سید شاہد ہاشمی ، خیبر پختونخوا سے پروفیسر محمد ابراہیم ، صاحبزادہ ہارون الرشید ، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ، صاحبزادہ طارق اللہ ، ڈاکٹر عطاء الرحمن ، صابر حسین اعوان اور بلوچستان سے بشیر احمد ماندئی مجلس عاملہ کے رکن ہوں گے ۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اس کے صدر ہوں گے ، نائب امراء جماعت ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور امرائے صوبہ بر بنائے عہدہ مجلس عاملہ کے رکن ہونگے ۔

مزید :

صفحہ آخر -