شاہین خالد اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے رکن بھی مقرر
لاہور(جنرل رپورٹر) وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن (OPC) پنجاب کیپٹن (ر) شاہین خالد کو اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن حکومت پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا رکن بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ حکومت پاکستان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔