شاہدرہ،کم سن بچہ گڑھے میں گرکرزخمی،علاقہ مکینوں کااحتجاج

شاہدرہ،کم سن بچہ گڑھے میں گرکرزخمی،علاقہ مکینوں کااحتجاج

  

لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے) متعلقہ حکام کی ھٹ دھرمی غفلت لا پرواہی بیگم کوٹ کے قریب معراج پارک جعفریہ کالونی میں سات سالہ معصوم بچہ مین ہول میں گر کر زخمی، بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شہریوں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں فرخ آباد کے عملہ کی غفلت کی وجہ سے عرصہ دراز سے مین ہولوں کے ڈھکن غائب گلیوں بازاروں میں میں کھڑا گنداپانی شہریوں کے لیے عذاب بن گیا ۔ جعفریہ کالونی میں سات سالہ بچہ جاوید گزر رہا تھا کہ کھلے مین ہول میں گر گیا راہگیروں نے اپنی مدد آپ تحت فوری طور پر بچے کو مین ہول سے نکالا زخمی بچے کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا شہری چن گجر، حاجی کمال دین، چوہدری صدیق گجر، امانت علی ،شیرا جٹ، اعجاز گورایہ، مولوی عثمان ، عباس شاہ اوردیگرشہریوں نے ڈی سی او لاھور کمشنرلاہور خادم پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ کھلے مین ہولوں پر ڈھکن لگاے جائیں جبکہ گلیوں بازاروں سے گندا پانی نکلوایا جائے۔

مزید :

علاقائی -