کور کمانڈر ز کانفرنس ،ملک بھر میں ’’کومبنگ آپریشن ‘‘کے جامع منصوبے کی منظوری

کور کمانڈر ز کانفرنس ،ملک بھر میں ’’کومبنگ آپریشن ‘‘کے جامع منصوبے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (خصوصی رپورٹ،این این آئی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندورونی و بیرونی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر زکانفرنس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ’’کومبنگ آپریشن ‘‘کے جامع منصوبے کی بھی منظوری دی جس کے تحت پنجاب سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور سلیپر سیلز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیااور ان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔پاک فوج کے سربراہ نے شمالی وزیرستان کے پہاڑی سلسلے شوال میں کامیاب آپریشن کی تکمیل پر پاک فوج ،فرنٹیئر کور اور رینجرز کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا ،اپنے خطاب میں جنرل راحیل شریف نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیکر پاکستان کو ایک محفوظ جگہ بنا دیا ہے ۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق کانفرنس میں کہاگیاکہ آپریشنز کیلئے مقامی اور صوبائی قانون نافذ کر نیوالے اداروں کے ساتھ رابطے کو بہتر بنایا جائے گا ۔

مزید :

صفحہ اول -