وزیر اعظم نواز شریف آج بنوں میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے
بنوں( آن لائن ) وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج(منگل) کو بنوں جائیں گے اس سلسلے میں تمام انتظامات کوآخری شکل دیدی گئی ہے، ، وزیر اعظم کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مرکزی اور صوبائی قائدین بھی آئینگے جو بنوں کے ذیاد اکرم درانی سپورٹس کمپلیکس میں ایک بڑ ے جلسہ سے خطاب کریں گے جلسہ گاہ میں ہنگامی بنیادوں پر بڑاسٹیج تعمیر کر لیا گیا جبکہ سپورٹس کمپلیکس میں لوگوں کو بٹھانے کے لئے پنڈال بنایا گیا ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنے خصوصی خطاب میں بنوں سمیت جنوبی اضلاع کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے ۔