پاناما لیکس عدالتی کمیشن، سپریم کورٹ کا وزیراعظم کے خط پرغور

پاناما لیکس عدالتی کمیشن، سپریم کورٹ کا وزیراعظم کے خط پرغور

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نواز شریف اپنے خاندان پر لگنے والے الزامات کے بعد مختصر عرصے میں دو بار قوم سے خطاب کرچکے ہیں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کی تشکیل کے بارے میں حکومت کی طرف سے لکھے گئے خط کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق سپریم کورٹ میں حکومتی خط پر غور و خوص کیا جا رہا ہے اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اس سلسلے میں سینیئر ججوں سے مشاورت بھی کی ہے۔اس اہم معاملے پر تحقیقات کس سمت میں آگے بڑھتی ہیں اس کا تعین بڑی حد تک چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے فیصلہ یا رائے پر ہی ہو گا۔

مزید : صفحہ اول