اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے استعفے پر متفق نہیں ہو سکیں ،پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کا ایک ہی موقف ہے ، سینیٹر سعید غنی

اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے استعفے پر متفق نہیں ہو سکیں ،پیپلز پارٹی اور ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے استعفے پر متفق نہیں ہو سکیں ،ساری جماعتوں کا وہی موقف ہے جو میڈیا بریفنگ میں دیا گیا ،پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا ایک ہی موقف ہے ۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو موقف سامنے آیا وہ جماعتوں کا ہے اس وقت وزیراعظم نوازشریف سے استعفیٰ طلب کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔ابھی انہیں صفائی کا موقع دینا چاہیے اور وہ پارلیمنٹ میں اپنے آپ کو پیش کر کے اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دیں ۔تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہیں ۔بلاول بھٹو کے وزیراعظم سے استفیٰ طلب کرنے کے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا ایک موقف ہے ۔ ہمارا کسی بھی بات پر اختلاف نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا پیپلز پارٹی کے چیئرمین کچھ کہیں اور ہم کچھ اور کہیں۔

مزید :

صفحہ اول -