شانگلہ ، انجینئر امیر مقام پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کا دہشتگرد گرفتار

شانگلہ ، انجینئر امیر مقام پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کا دہشتگرد گرفتار

  

 الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ پولیس کی علاقہ جٹکول میں کاروائی ، مسلم لیگ کے رہنماء انجینئر امیر مقام سمیت ڈی ایس پی شانگلہ خان بہادر خان پر ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں ملوث اہم دہشت گرد صالح محمد گرفتار ، دہشت گرد کا تعلق افغانستان کی جہادی تنظیم امارات اسلامی سے ہے ، دہشت گرد کسی بڑی کاروئی کے لئے شانگلہ کے علاقے جٹکول میں داخل ہوا تھا ، ملزم سے ہینڈ گرنیڈ، بارود، بال بیرنگ، پستول اور بم ریموٹ کنٹرول برامد ، ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ، ضلعی پولیس آفیسر شانگلہ راحت اللہ خان نے اپنے دفتر الپوری میں ڈی ایس پی بشام طاہر اقبال ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر باچا حضرت، اور ایس ایچ او اعتبار خان کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد صالح محمد ولد غنی محمد کافی عرصہ سے افغانستان کے علاقے جلال آباد چکنور میں مقیم ہیں اور ان کا تعلق افغان دہشت گرد تنظیم امارات اسلامی افغانستان سے ہے ، ڈی پی او شانگلہ نے کہا کہ ملزم کسی بڑی کاروائی کے لئے شانگلہ میں داخل ہوا تھا کہ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے گرفتار کرلیا ڈی پی او شانگلہ راحت اللہ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم 2014میں مسلم لیگی رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام پر مارتونگ میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول حملے میں ملوث ہیں ،جس میں سات افراد جان بحق ہوئے تھے ، اسی طرح ملزم 2013 میں پورن میں ڈی ایس پی خان بہادر خان کی گاڑی پر ہونے والے ریموٹ کنٹرول حملے میں بھی ملوث ہے ، جس میں ڈی ایس پی خان بہادر سمیت سات اہلکار شہید ہوئے تھے ، ملزم صالح محمد نے پورن میں ڈی ایس پی حملے سے ایک روز قبل ایک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا بھی انکشاف کیا، ڈی پی او شانگلہ راحت اللہ نے بتایا کہ ملزم جٹکول میں ایک پولیس چیک پوائنٹ کو اڑانا چاہتا تھا ، ملزم کی نشاندہی پر وہاں سے چائے کی پتیلی میں نصب بارود اور بال بیرنگ بر امد کئے گئے ، انہوں نے کہا کہ ملزم اپنے بچوں کے ہمراہ افغانستان میں مقیم تھا اور ان کا تعلق ایک بہت بڑے دہشت گرد گینگ سے ہے اور ان کا بہت بڑا نٹ ورک ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کی گرفتاری سے دیگر دہشت گرد وں تک پہنچنے میں مدد ملے گی ، انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں سیکیورٹی الرٹ ہے اور دہشت گرد کی گرفتاری ہوکرعلاقہ محفوظ ہوگیا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -