سپریم کورٹ ، کے الیکٹرک کے خلاف دائر کیس کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ ، کے الیکٹرک کے خلاف دائر کیس کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے سپریم کورٹ میں کے ۔ الیکٹرک کے خلا ف کیس کی سماعت 3مئی کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں بینچ کریگا ۔ جماعت اسلامی نے یہ کیس KESCکی غیر قانونی پرائیوٹائزیشن اور k ۔الیکٹرک کی نااہلی ،انتہائی ناقص کارکردگی کے خلاف دائر کیا ہے جماعت اسلامی کی جانب سے رشید اے رضوی ایڈوکیٹ پیش ہوں گے ۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ k ۔ الیکٹرک کے معاملات اور ناقص کارکردگی سے کراچی کا ہر شہری بری طرح متاثر ہے ۔ گزشتہ سال گرمی کی لہر سے بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری خود حکومتی وزراء نے بھی k ۔ الیکٹرک پر ڈالی تھی ۔ جماعت اسلامی نے انتہائی محدود وسائل کے باوجود محض شہریوں کے حقوق کی خاطر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ۔ جماعت اسلامی کسی بھی صورت کراچی کے شہریوں کو k ۔ الیکٹرک کی لوٹ مار اوررحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو نجکاری کے ضمن میں جو کاروائی ہوئی وہ انتہائی مشکوک ہے تو دوسری جانب جیسے تیسے جو بھی معاہدہ کیا گیا اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔k ۔ الیکٹرک نے اربوں روپے کی کمائی اور منافع کے باوجود وعدے اور معاہدے کے مطابق اپنے نظام کو بہتر بنانے پر کچھ خرچ نہیں کیا بلکہ اس کے برعکس اربوں روپے مالیت کے تانبے کے تار اُتار کر ناقص المونیم کے تار لگادیئے جس پر شدید اعتراضات کیے گئے لیکن k ۔ الیکٹرک کے ذمہ داروں نے کسی کی نہ سنی ۔ حافظ نعیم الرحمن نے امید ظاہر کی کہ عوامی مفادکے اس مقدمیں سپریم کورٹ جلد از جلد فیصلہ صادر کرے گی کیونکہ حکومت کی جانب سے مکمل مایوسی کے بعد اب لوگوں کی نظر یں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔