تعلیم کسی بھی خاندان اور معاشرے کی تقدیر بدل دیتی ہے، پرویز اشرف

تعلیم کسی بھی خاندان اور معاشرے کی تقدیر بدل دیتی ہے، پرویز اشرف

  

ہجیرہ(آن لائن) سا بق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی خاندان اور معاشرے کی تقدیر بدل دیتی ہے۔آج کشمیر کی سرزمین پر پہنچ پر خوشی محسوس کررہا ہوں جو خطہ پڑھے لکھے لوگوں کا خطہ ہے۔جب میں بار بار خطہ کشمیر کا دورہ کرتا ہوں تو میرے مخالفین پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ پرویز اشرف کشمیر سے الیکشن لڑے گا،کشمیر یوں کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے جو مجھے بار بار کشمیر لے آتا ہے۔راجپوت ویلفئیر ایجوکیشنل سوسائیٹی کا قیام ایک احسن اقدام ہے۔سردار غلام صادق خان کی شخصیت نے متاثر کیا ہے ان کے حکم پر حاضر ہوا ہوں۔کسی کا تعلق جس سیاسی جماعت سے ہو ہمارا بھائی ہے ہمیں اپنے کردار اور خدمت سے اس کا دل جیتنا ہوگا۔ہمارا پیغام محبت ہے۔ہمیں اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا۔مخلوق کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔ان خیالات کااظہار انھوں نے ہجیرہ میں راجپوت ویلفیئر ایجوکیشنل سوسائٹی کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت مولانا اصغر صادق نے کی۔تقریب سے سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین، سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق خان،راجہ زبیر اختر ڈویژنل ڈائریکٹر میرپور ڈویژن، راجہ عبدالخالق قادری، پروفیسر عبدالرزاق، ایڈمنسٹریٹر ضلع پونچھ سردار عبدالقیوم عثمانی، سردار نسیم انجم ایڈووکیٹ، جاوید چوہدری ایڈووکیٹ، شکیل اعوان ایڈووکیٹ، عبدالمجید راہی، پروفیسر نصیر احمد، راجہ جمیل، راجہ شعبان شفیع، راجہ خالد محمود،شفیق بزمی و دیگر نے خطاب کیا۔

پرویز اشرف

مزید :

کراچی صفحہ اول -