لیاقت بلوچ آج سے سندھ کادعوتی وتنظیمی دورہ کریں گے

لیاقت بلوچ آج سے سندھ کادعوتی وتنظیمی دورہ کریں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ آج سندھ کے چارروزہ دورہ پر سکھرپہنچیں گے ، صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ 03مئی کو کشمور،04نواب شاہ،05سانگھڑ اور06مئی کو میرپورخاص اضلاع کا دعوتی وتنظیمی دورہ کریں گے،جبکہ وہ 06مئی کو شام پانچ بجے جماعت اسلامی کے تحت حیدرآباد پریس کلب پر ٹرین چلاؤ عوامی دھرنے سے بھی خطاب کریں گے۔لیاقت بلوچ اپنے چار روزہ دورے کے دوران کرپشن مٹاؤ۔۔پاکستانبچاؤریلیوں،عوامی اجتماعات،نوجوانوں،خواتین،کسانوں کی کانفرنسوں سے خطاب کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنماؤں سے ملاقاتیں اورمیڈیا کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔صوبائی امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اورقیم صوبہ ممتازحسین سہتو سمیت دیگرقائدین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول