پاکستانی اشتہاری ایجنسیاں جدید خطوط پر کام کریں،میتھیو گڈفرے

پاکستانی اشتہاری ایجنسیاں جدید خطوط پر کام کریں،میتھیو گڈفرے

کراچی (اکنامک رپورٹر) اسپیکٹرم وائی اینڈ آر کے زیراہتمام گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس ورکشاپ کا مقصد ان دو ممبران کے تجربات اور معلومات سے استفادہ حاصل کرنا تھا جنہوں نے سنگاپور میں منعقدہ 16ویں انوینشن ورکشاپ میں شرکت کی تھی۔ اس ورکشاپ میں ینگ اینڈ اوبیکم ایشیاء کے صدر میتھیو گڈفرے کا ویڈیو پیغام بھی دکھایا گیا ۔ ورکشاپ دیگر اہم شخصیات نے بھی خطاب کیا اور پاکستان میں اشتہاری ایجنسیوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے اور مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل ارتقاء کو خصوصی اہمیت دی کیونکہ ایشیاء کے زیادہ تر میڈیا میں اس کا استعمال کیا جارہا ہے اس کے علاوہ انہوں نے صارفین اور برانڈز کے درمیان باہمی تعلق کی اہمیت پر زور دیا اور شعبہ اشتہارات میں ہونے والی تعمیری تبدیلیوں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہا رکیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول