مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفادمیں فیصلے کئے ،شاہد خاقان عباسی
کہوٹہ( این این آئی )وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات میں فیصلے کئے ،اپوزیشن اور ملک دشمن عناصرملک میں بڑھتی ہوئی معیشت کی ترقی اور اربوں روپے کے منصوبہ جات دیکھ کر حکومت کے خلاف جھوٹ پر مبنی منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جو ملک کی غیور عوام نے مسترد کردیا ہے، ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کے ہاتھ صرف شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں آئیگا۔یونین کونسل پنجاڑ کی عوام کے دیگر تمام مساہل بھی حل ہوں گئے ترقیاقی کام کسی پر احسان نہیں یہ منتخب نمائندہ کا حق بنتاہے کہ حکومتی فنڈکو عوام کے مسائل کم کرنے کیلئے استعمال کریں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے یونین کونسل پنجاڑ کے گاوں جبریاں تا سوڑروڈ جو19کروڑکی خطیر گرانٹ سے زیر تکمیل ہے کے افتتاح کے موقع ہزاروں افراد کے بڑھے جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔
شاہد خاقان عباسی