سی ڈی اے کیخلاف احتجاج کرنیوالر پراپرٹی ڈیلرز پر پولیس کا لاٹھی چارج ، متعد گرفتار

سی ڈی اے کیخلاف احتجاج کرنیوالر پراپرٹی ڈیلرز پر پولیس کا لاٹھی چارج ، متعد ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں پراپرٹی ڈیلرز ڈویلپمنٹ چارجز کے نفاذ کے باوجود مختلف سیکٹرز کی ڈویلپمنٹ نہ ہونے پر سراپا احتجاج بن گئے۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرکے متعدد پراپرٹی ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔پیر کو اسلام آباد میں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر چیئرمین آفس کے باہر پراپرٹی ڈیلرز نے ڈویلپمنٹ چارجز لگانے کے باوجود مختلف سیکٹرز کی ڈویلمنٹ نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پراپرٹی ڈیلرز چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ انکا کہنا تھا کہ ڈیویلپمنٹ چارجز لگانے کے باوجود سیکٹرز ڈیویلپ نہیں کئے گئے۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ سی ڈی اے حکام کی جانب سے پولیس کو طلب کرلیا گیا۔ سی ڈی اے کے سیکیورٹی اہلکاروں، پولیس اور پراپرٹی ڈیلرز کے درمیان دھکم پیل کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور درجنوں پراپرٹی ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -