، گلشن معمار ، عسکری ونگ کا کارندہ آصف ولیج گرفتار

، گلشن معمار ، عسکری ونگ کا کارندہ آصف ولیج گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے کارندے کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر گلشن معمار میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے کارندے آصف ولیج کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ملزم پہلے بھی جیل کاٹ چکا ہے ۔آصف عرف ولیج کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر