بلدیاتی اداروں کو فنکشنل نہ کر نا جمہوریت کے منافی ہے،غلام عباس

بلدیاتی اداروں کو فنکشنل نہ کر نا جمہوریت کے منافی ہے،غلام عباس

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلدیاتی اداروں کو فنکشنل نہ کر نا جمہوری روایات کے منافی ہے اور جمہوری نمائندوں کو اختیارات نہ دینے سے جمہوری قدریں پامال ہو رہی ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے بل کسر کے مقام پر سر دار گروپ کے رہنما ہمایوں بھوڈا کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم سردار آفتاب اکبر، چوہدری محمد یوسف، چوہدری غضنفر علی خان، پیر تقی شاہ، راجہ فردوس، چوہدری غیور عباس، ٹھیکیدار غلام مرتضیٰ، حاجی شوکت اعوان بھی مو جود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو عوامی خدمت کے لئے فنکشنل کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر وہ پانامہ لیکس کے چکر میں ڈنگ ٹپا رہی ہے۔ ہمایوں بھوڈا کی شادی میں مخدوم سید علی عنایت ولی سرکار، ڈی ایس پی راجہ ناصر، انسپکٹر اظہر شاہ، سید علی عباس سمیت علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ ہر مکتبہ فکر کے لو گوں نے شرکت کی۔ آنے والے معزز مہمانوں نے ہمایوں بھوڈا کو اس نئے سفر پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ شادی کے جملہ انتظامات مخدوم سید تقی شاہ کی سرپرستی میں ان کے احباب اور مریدین نے بھوڈا برادران کے ساتھ مل کر احسن طریقے سے سر انجام دئیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر