، تورڈھیر ،ن لیگ کے رہنماء قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے

، تورڈھیر ،ن لیگ کے رہنماء قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن) کے نوجوان رہنما ٹارگٹ کلنگ کے قاتلانہ حملہ میں ساتھی سمیت بال بال بچ گئے، فضل عدنان خان گزشتہ رات 11:30 بجے اپنی کار میں زیدہ سٹی سے جہانگیرہ میں واقع اپنی سی این جی سٹیشن جارہے تھے کہ پولیس سٹیشن تورڈھیر کے حدود میں نوے نہر کے مقام پرنامعلوم بائیک سواروں نے اُن پر فائرنگ کھول دی، پولیس تھانہ تورڈھیر نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔واقعات کے مطابق فوجی کارن کمپلیکس جہانگیرہ کے بالمقابل واقع سی این جی سٹیشن کے پی ایم ایل (ن) کے مالک رہنما یونین کونسل زیدہ سے تحصیل کونسلر کے سابق امیدوارفضل عدنان خان ساکن زیدہ سٹی اتوار کی رات تقریباً11:30 بجے اپنی کار میں اپنے سی این جی سٹیشن کے ملازم کے ہمراہ زیدہ سے اپنے سی این جی سٹیشن جارہے تھے کہ سٹیشن سے چند فرلانگ پہلے نوے نہر جہانگیرہ کے مقام پر دو موٹرسائیکل سواروں نے پستول کیساتھ اُن پر فائرنگ شروع کردی ایک گولی گاڑی کے پہیے کو دوسری بانٹ اور تیسری ونڈ سکرین پر لگ گئی تاہم گاڑی میں سواردونوں افراد معزانہ طور پر بال بال بچ گئے فضل عدنان خان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انکی کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں نہ ہی کسی کیساتھ کوئی زیادتی یا ظلم کبھی کیا ہے نامعلوم موٹر سائیکل سوار تقریباً ہمارے شہر کے حدود سے ہی ہمارے پیچھے لگے ہوئے تھے دو تین دفعہ ہماری گاڑی کے آگے پیچھے بھی ہوئے تھے جس پر میں نے محسوس ضرور کیا تھا تاہم ایک شریف اورپرامن شہری مین روڈ پر چلتے ہوئے کسی پربلا وجہ شک تو نہیں کرسکتا ہماری جوابی فائرنگ پر نامعلوم ملزمان کنڈ نیشنل پارک کی جانب بھاگ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔