مزدورآج بھی دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،محمد شاہد

مزدورآج بھی دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،محمد شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان میں مزدور آج بھی دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمران پیسہ پاکستان میں انوسٹ کرنے کی بجائےآف شور کمپین بنانے میں مصروف ہیں بلاول بھٹو زرداری کی کوٹلی میں تاریخی اور کامیاب ترین جلسے نے ثابت کر دیا کہ کشمیری عوام آج بھی پاکستان پیپلز پارٹیکے ساتھ ہیں آزاد کشمیرمیں پیپلز پار ٹی کی عوامی حکومت دوبارہ بھاری اکثریت سے اقتدار میں آئے گی ۔ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پار ٹی ضلع روالپنڈی کے رہنما محمدشاہد نے مزدور ڈے کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت نے پانچ سالوں میں بجٹ میں تیس فیصد اضافہ کیا جبکہ موجودہ حکومت نے صرف ایک دفعہ دس فیصد تنخواہیں بڑھائیں جو مہنگائی کے حساب سے زیرو ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مزدور دنیا کا غریب ترین مزدور ہے مزدوروں کو ان کے جائز حقوق دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔