راولپنڈی،اسلحہ،منشیات،آتش بازی رکھنے والوں کیخلاف کاروائی14گرفتار

راولپنڈی،اسلحہ،منشیات،آتش بازی رکھنے والوں کیخلاف کاروائی14گرفتار

  

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ،آتش بازوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے14ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے2060گرام چرس، 30لیٹر کھلی شراب،03عدد پستول 30بور معہ14روندسامان آتش بازی برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے جابر سے1005گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے اصغر سے1035گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے پرویز سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے عارف سے15لیٹر کھلی شراب، تھانہ واہ صدر پولیس نے نصرا للہ سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیرودھائی پولیس نے عاطف سے01عدد پستول30بور معہ05روند، شہزادہ سے01عدد پستول30بور معہ05روند،تھانہ سول لائن پولیس نے خرم سے01عدد پستول30بور معہ04 روند، تھانہ سول لائن پولیس نے جھنڈا چیچی کی علاقہ سے شادی کے موقع پر آتش بازی کرتے ہوئے نقاش ، عاصم اور رحمان کو جبکہ تھانہ واہ کینٹ پولیس نے 18ایریا کے علاقہ سے پرویز ،شہباز اور شہزاد کو آتش بازی کرتے ہوئے گرفتار کرکے ملزمان سے سامان آتش بازی برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -