قتل اور بد فعلی کے مقدمہ میں4 اشتہاری ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

قتل اور بد فعلی کے مقدمہ میں4 اشتہاری ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی محمد ذیشان رانانے قتل اور بد فعلی کے مقدمہ میں4اشتہاری ملزمان کا 3/3روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، گزشتہ روز عدالت میں تھانہ صادق آباد پولیس نے دو ملزمان کو پیش کیا اور بتایا کہ ملزمان غلام طارق سمیت 3کے خلاف مقدمہ نمبر302/15درج ہے جس میں رپوش تھے اور اشتہاری قرار دیا گیا ان کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم جمیل کے خلاف مقدمہ نمبر 452/16درج ہے اس کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا تھا ، ملزمان سے تفتیش کرنا ہے استدعا ہے کہ ریمانڈ منظور کیا جائے عدالت نے چاروں ملزمان کا 3/3روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور تفتیشی آفیسر نے ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر