پوسٹ ماسٹر جنرل نادرن پنجاب سرکل راولپنڈی کا جنرل پوسٹ آفس چکوال کا دورہ

پوسٹ ماسٹر جنرل نادرن پنجاب سرکل راولپنڈی کا جنرل پوسٹ آفس چکوال کا دورہ

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پوسٹ ماسٹر جنرل نادرن پنجاب سرکل راولپنڈی اعجاز احمد منہاس نے جنرل پوسٹ آفس چکوال کا دورہ کیا اور اس موقع پر یوم مئی کے حوالے سے ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پوسٹل سروسز چکوال ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفار بروہی، ابرار احمد ہاشمی، مشتاق حسین، ناصر امیر اور عمران منہاس بھی موجود تھے۔ جبکہ سینئر پوسٹ ماسٹر ملک محمد رمضان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پوسٹ ملازمین کے متعدد مسائل کی نشاندہی کی۔ اعجاز احمد منہاس نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم مئی مزدوروں کا دن ہے اور حکومت اب پوسٹ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اور اس ضمن میں ملازمین کیلئے کئی ترقیاتی پیکج تیار کیے جا رہے ہیں جس سے ملازمین کی بہتر انداز میں فلاح و بہبود ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر