مختلف مقدمات میں ملوث 12 ملزمان کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاگیا

مختلف مقدمات میں ملوث 12 ملزمان کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاگیا

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) ضلع کچہری کی ماتحت عدالتوں میں مختلف مقدمات میں ملوث 12 ملزمان کو 14 روز کے جوڈیشنل ریمانڈ پر سنٹرل جیل اڈیالہ بھجوا دیا ، دس ملزمان کا تفتیشی افسران کی استدعا پر جسمانی ریمانڈ ملتوی کر کے ان کی تحویل میں دیدیا ،آٹھ ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور اور 7 کی خارج کر دیں جبکہ فاضل عدالتوں نے عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے دو ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کر کے ان کو اشتہاری قرار دے دیا اور ایک ملزم کو الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تمام ملزمان کے خلاف پولیس نے چوری ‘ ڈکیتی ‘ قتل ‘ لڑائی جھگڑا‘ اقدام قتل ‘ اسلحہ ‘ شراب ‘ راہزنی‘ نقب زنی‘ جعلی چیک ‘ سنگین نتائج کی دھمکیاں اور قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے پر الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی اور مجاز عدالتوں میں پیش کر دیا، ملزمان کو عدالتوں میں پیش کرنے پر پولیس نے سخت حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -