پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا، بڑے فیصلے متوقع

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا، بڑے فیصلے متوقع
پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا، بڑے فیصلے متوقع

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس آج ہو گا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نئے کوچ کی تقرری سے متعلق ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی جا ئے گی جبکہ گورننگ بورڈ کے اراکین سے غیر ملکی یا ملکی کوچ سے متعلق رائے لی جا ئے گی۔ اجلا س میں پاکستان سپر لیگ سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئیں گے اور پی ایس ایل کے اکاو¿نٹس، اسے کمپنی کادرجہ دینے اور اگلے سیزن میں چھٹی ٹیم کی شمولیت پر بات ہو گی۔

مزید :

کھیل -