اسلامک یونیورسٹی میں طالب علم کے اغواءکا معاملہ: عدالت نے پولیس کیخلاف کارروائی کا حکم سنا دیا

اسلامک یونیورسٹی میں طالب علم کے اغواءکا معاملہ: عدالت نے پولیس کیخلاف ...
اسلامک یونیورسٹی میں طالب علم کے اغواءکا معاملہ: عدالت نے پولیس کیخلاف کارروائی کا حکم سنا دیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلامک یونیورسٹی میں طالب علم کے اغواءکے کیس میں عدالت نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلامک یونیورسٹی کے طالب علم ضیاع الدین کے اغواءپر سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے 2ایس ایچ اوز سمیت 10پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم سنایا ہے ۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف چوہدری کی عدالت میں ہو ئی ،درخواست گزار نے تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ بارہ کہو کے ایس ایچ او اور اہلکاروں کو نامزد کیا تھا ۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ پولیس اہلکاروں نے ضیاع الدین کو 12فروری کو اغواءکیا تھا ۔ دوسری جانب پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ضیاع الدین کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن ہے اور اس کے قبضے سے جہادی لیٹریچر برآمد ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاتھا

مزید :

اسلام آباد -