گوجرہ میں سفاک باپ نے بچوں پر چھریاں چلا دیں ، 2بیٹے ہلاک ، بیوی اور بیٹا شدید زخمی

گوجرہ میں سفاک باپ نے بچوں پر چھریاں چلا دیں ، 2بیٹے ہلاک ، بیوی اور بیٹا شدید ...
گوجرہ میں سفاک باپ نے بچوں پر چھریاں چلا دیں ، 2بیٹے ہلاک ، بیوی اور بیٹا شدید زخمی

  


ٹوبہ ٹیک سنگھ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گوجرہ میں سفاک باپ کے وخشیانہ ظلم نے 2بچوں کی جان لے لی ۔

ڈان نیوز کے مطابق تحصیل گوجرہ کے چک نمبر 332 میں شکی اور ذہنی مریض باپ نے تین بچوں اور بیوی پر چھریوں کے وار کر دیے جس کے نتیجے میں 2بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ واقعے میں ماں اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا ہے ۔

پویس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں محمد ثقلین اور عثمان شامل ہیں جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دی گئی ہیں اور ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم شکی مزاج ہے اور اسکی ذہنی حالت بھی درست نہیں ہے۔

مزید : ٹوبہ ٹیک سنگھ