سڑک سے گزرتے ہوئے حادثہ کا جائزہ لینے والے سعودی شہری کو اپنوں کی لاشیں مل گئیں

سڑک سے گزرتے ہوئے حادثہ کا جائزہ لینے والے سعودی شہری کو اپنوں کی لاشیں مل ...
سڑک سے گزرتے ہوئے حادثہ کا جائزہ لینے والے سعودی شہری کو اپنوں کی لاشیں مل گئیں

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)حیرتوں سے بھرے اس جہاں میں ایسے اتفاق بھی ہو جاتے ہیں جن کا انسان شاید سوچتا بھی نہ ہو۔ایسا ہی ایک واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں ایک شخص شادی کی ایک تقریب سے ہنسی خوشی واپس آ رہا تھا کہ اس نے ایک ایسا منظر دیکھ لیا جس سے اس کے حواس کھو گئے۔

ایمریٹس کے مطابق سعودی عرب کے میں ایک شخص ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا کہ راستے میں اسے ایک جگہ پر لوگوں کی بھیڑ نظر آئی ۔اس نے فطعی تجسس سے مجبور ہو کر گاڑی سے باہر دیکھا تو سامنے ایک کار حادثہ کے زخمی اور تباہ حال کار دکھائی دی۔

یہ منظر دیکھ کر وہ انتہائی پریشانی کے عالم میں گاڑی سے باہر نکلا کیوں کہ حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی اس کے بہنوئی کی تھی ۔وہ شخص باہر آیا تو پولیس نے بتایا کہ اس کار میں سوار پانچ افراد دم توڑ گئے ۔سعودی میڈیا کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا جاں بحق ہونے والوں میں اس شخص کی بہن شامل تھی یا نہیں۔

مزید :

عرب دنیا -