پاکستانی ایٹمی وار ہیڈز خطرناک حد تک کارآمد ہیں: رپورٹ

پاکستانی ایٹمی وار ہیڈز خطرناک حد تک کارآمد ہیں: رپورٹ
پاکستانی ایٹمی وار ہیڈز خطرناک حد تک کارآمد ہیں: رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) میپس اینڈ ریسرچرز نامی ایک ادارے نے نیوکلیئر وار ہیڈز کی عالمی درجہ بندی پر مبنی ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ بظاہر تو امریکہ اورروس کے پاس نیوکلیئر وار ہیڈز کی تعداد سب سے زیادہ ہے لیکن کوالٹی کے حساب سے پاکستان کے وار ہیڈز خطرناک حد تک کارآمد ہیں۔ پاکستان واحد ملک ہے کہ جس نے امریکہ اور روس کے بعد اپنے ایٹمی وار ہیڈز کو عالمی معیار کا نمونہ بنایا ہے۔ تحقیقاتی ادارے کی درجہ بندی کے مطابق اس وقت روس کے پاس 8500، امریکہ کے پاس 7700، فرانس کے پاس 300، چین کے پاس 250، برطانیہ کے پاس 225، پاکستان کے پاس 120، بھارت کے پاس 110، اسرائیل کے پاس 80 اور نارتھ کوریا کے پاس صرف آٹھ ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں۔