کئی مردوں سے تعلقات ،افغان پولیس افسر نے بیو ی کو بھرے بازار میں گولیاں مارکر خودکشی کر لی

کئی مردوں سے تعلقات ،افغان پولیس افسر نے بیو ی کو بھرے بازار میں گولیاں مارکر ...
کئی مردوں سے تعلقات ،افغان پولیس افسر نے بیو ی کو بھرے بازار میں گولیاں مارکر خودکشی کر لی

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک )کئی مردوں کیساتھ تعلقات کے الزام پر افغانستان کے دارالحکومت میں ایک پولیس آفیسر نے بھرے بازار میں لے جاکر اپنی بیوی کو گولیوں سے بھون ڈالا اور بعد ازاں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں غیر ت کے نام پر قتل کے واقعات عموماً رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔فاکس نیوز کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ پیر کو افغان دارالحکومت کابل میں پیش آیا جہاں ایک پولیس آفیسر نے کئی دوسرے مردوں سے تعلقات کے شبہ میں اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

پکتیکا میں پولیس کے نائب سربراہ نثار احمد عبدالرحیم زئی کے مطابق قتل سے پہلے پولیس آفیسر اپنی بیوی کو بازار میں لے آیا جہاں اس نے سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں اپنی بیوی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔فائرنگ کا نشانہ بننے کے بعد وہ ڑپتی ہوئی نیچے گری تو پولیس آفیسر نے اپنی کنپٹی پر بندوق رکھ کر گولی چلا دی اور خود کو بھی ہلاک کرڈالا۔

نثار احمد نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ آفیسر کون تھے اورکس عہدہ پر کام کررہے تھے ۔

پولیس کے مطابق بیوی کو قتل کرنے والا افسر خود تو موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی جسے ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم تو ڑ گئی۔

مزید :

بین الاقوامی -