امریکہ نے پاکستان کو ایف 16 کے لئے فنڈز منسوخ کرنے کی تصدیق کردی، پاکستان کیلئے فنڈز کے استعمال پر پابندی کے خلاف ہیں: جان کربی

امریکہ نے پاکستان کو ایف 16 کے لئے فنڈز منسوخ کرنے کی تصدیق کردی، پاکستان ...
امریکہ نے پاکستان کو ایف 16 کے لئے فنڈز منسوخ کرنے کی تصدیق کردی، پاکستان کیلئے فنڈز کے استعمال پر پابندی کے خلاف ہیں: جان کربی

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے پاکستان کو بتایا ہے کہ پاکستان کو ایف 16 طیارے دینے کے لئے فنڈز خود فراہم کرنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکی کانگرس نے ان طیاروں کی پاکستان کو فروخت کے لئے فنڈز استعمال کرنے پر اعتراض کیا تھا۔ امریکی حکومت نے فروری میں پاکستان کو 8 ایف 16 طیارے دینے کی منظوری دی تھی۔ 699 ملین ڈالر کی اس ڈیل میں راڈار اور دوسرا سامان دینے کی بھی منظوری دی تھی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کانگرس کے اعتراضات کا ذکر بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ خارجہ نے ان فنڈز کے استعمال پر پابندی کی مخالفت کی ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے لئے اقدامات کی حمایت کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور اقتصادی استحکام کے لئے بھی ضروری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کیلئے فنڈنگ منسوخ کر دی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -