بھارتی ریاست تلنگانہ اور اڑیسہ میں گرمی سے مزید 36افرادہلاک ، مجموعی تعداد 214 ہو گئی

بھارتی ریاست تلنگانہ اور اڑیسہ میں گرمی سے مزید 36افرادہلاک ، مجموعی تعداد 214 ...
بھارتی ریاست تلنگانہ اور اڑیسہ میں گرمی سے مزید 36افرادہلاک ، مجموعی تعداد 214 ہو گئی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست تلنگانہ اور اڑیسہ میں گرمی کے باعث مزید 36افراد ہلاک ہو گئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ اور اڑیسہ میں لو لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 36افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 214تک جا پہنچی ہے ۔

بھارتی ریاست تلنگانہ میں موسم گرما کے آغاز سے اب تک 178افراد ہلاک جبکہ اڑیسہ میں گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 14ہو گئی ہے ۔ا س کے علاوہ دونوں ریاستوں میں گرمی سے بے ہوش اور بیمار ہونے والے متعدد افرا د ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے ۔

مزید :

ماحولیات -