سٹریٹ پاور کی جماعتیں وزیر اعظم کے استعفیٰ پر متفق، بلاول کو دل سے شہزادہ کہہ رہا ہوں: شیخ رشید

سٹریٹ پاور کی جماعتیں وزیر اعظم کے استعفیٰ پر متفق، بلاول کو دل سے شہزادہ کہہ ...
سٹریٹ پاور کی جماعتیں وزیر اعظم کے استعفیٰ پر متفق، بلاول کو دل سے شہزادہ کہہ رہا ہوں: شیخ رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سٹریٹ پاور کی جماعتیں وزیر اعظم کے استعفیٰ پر متفق ہیں بلاول کا مودی کے یاروں کو ” ایک دھکا اور دو“ کا بیان میرے دل کی آواز ہے بلاول بھٹو نے بڑا نعرہ لگایا ہے اسے دل سے شہزادہ کہہ رہا ہوں۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کے گھر اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کیلئے آنے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ خدشہ تھا کہ متحدہ وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کرے گی لیکن انہوں نے بھی وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے جو خوش آئند امر ہے ۔ سٹریٹ پاور کی 4 بڑی جماعتیں جماعت اسلامی، پی پی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم وزیر اعظم نواز شریف کے استعفیٰ پر متفق ہیں اس لیے اگر چھوٹی جماعتیں متفق نہیں بھی ہوتیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا،اپوزیشن کے مطالبے پر وزیر اعظم مستعفی نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -