پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کیلئے بارات لے جانے والا جیل پہنچ گیا

پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کیلئے بارات لے جانے والا جیل پہنچ گیا
پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کیلئے بارات لے جانے والا جیل پہنچ گیا

  


ملتان (ویب ڈیسک )ملتان میں پہلی بیوی کو بغیر بتائے دوسری شادی کرنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا، پہلی بیوی نے رشتے داروں کے ساتھ شادی کی تقریب پر دھاوا بول کر دوسری شادی کے خواہش مند شوہر کو حوالات کی سیر کرا دی۔ چوک کمہاراں والا کا اللہ رکھا سج دھج کر ہار پہن کر دوسری شادی کے لئے مچھلی منڈی کے قریب بارات لے کر آیا جس کا علم پہلی بیوی کو ہوگیا، اس پر اللہ رکھا کی پہلی بیوی سونیا رشتے داروں کے ساتھ شادی کی تقریب میں پہنچ گئی اور دولہا کو پکڑ کر ہار بھی توڑ دیئے اور پولیس کو بھی موقع پر بلا لیا، تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے اللہ رکھا کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جبکہ خاتون کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : ملتان