بھینسیں کھیتوں میں گھسنے پر تصادم، جماعت اسلامی کے رہنما سمیت 2 جاں بحق

بھینسیں کھیتوں میں گھسنے پر تصادم، جماعت اسلامی کے رہنما سمیت 2 جاں بحق
بھینسیں کھیتوں میں گھسنے پر تصادم، جماعت اسلامی کے رہنما سمیت 2 جاں بحق

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) بھینسیں کھیتوں میں داخل ہونے کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے ٹکٹ ہولڈر و کسان بورڈ کے صدر سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ کوہلو والہ میں اوٹھی اور آرائیں گروپوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں فائرنگ کی زد میں آکر جماعت اسلامی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 95 و ضلعی صدر کسان بورڈ فاروق احمد اوٹھی اور تنویر نامی شخص موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے جبکہ ثاقب اور رانا معشوق شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں جنہوں نے نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

گوجرانوالہ -