ملک کا مستقبل جمہوریت اور آزادی اظہار سے وابستہ ہے : شہباز شریف کا ورلڈپریس فریڈم ڈے پر پیغام

ملک کا مستقبل جمہوریت اور آزادی اظہار سے وابستہ ہے : شہباز شریف کا ورلڈپریس ...
ملک کا مستقبل جمہوریت اور آزادی اظہار سے وابستہ ہے : شہباز شریف کا ورلڈپریس فریڈم ڈے پر پیغام

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل جمہوریت اور آزادی اظہار رائے سے وابستہ ہے۔

ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ آزاد صحافت کا جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی پاسداری میں اہم کردارہے۔ آزادی صحافت ایک بنیادی انسانی حق ہونے کیساتھ تمام آزادیوں کی کسوٹی بھی ہے۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ صحافت رائے عامہ کی تشکیل اور قومی شعوراجاگر کرنے کاانتہائی اہم ذریعہ ہے۔

مزید : قومی