ہم نہ رہے تو دوسروں کو بھی نہیں رہنے دینگے : وزیراعلیٰ بلوچستان

ہم نہ رہے تو دوسروں کو بھی نہیں رہنے دینگے : وزیراعلیٰ بلوچستان
ہم نہ رہے تو دوسروں کو بھی نہیں رہنے دینگے : وزیراعلیٰ بلوچستان

  


کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہاہے کہ سازش کے ذریعے وزیراعظم ہاﺅس میں گھسنے کے خواب دیکھنے والے سن لیں کہ اگر ہم نہ رہے تو وہ بھی وہاں نہیں بیٹھ سکیں گے ،جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں، ہماری حکومت کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ نواز شریف کے سپاہی ان کی ایسی کی تیسی کردیں گے ، ہم شرافت کی سیاست پر گامزن ہیں دوسرے بھی ہماری پیروی کریں، انہوں نے سیاسی مخالفین کو 2018ءتک انتظار کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ اسلام آباد کے بعد بلوچستان میں ہیلتھ انشورنس پروگرام اس بات کا غماز ہے کہ بلوچستان وزیر اعظم کے دل کے قریب ہے۔ وہ پیر کویہاں گورنرہاﺅس کوئٹہ میں وزیراعظم کی جانب سے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت ہیلتھ کارڈز کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات سمیت دیگر کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔

مزید : کوئٹہ