چوہوں سے ڈرنے والے شیروں پر ہاتھ ڈالنے کی بات کرتے ہیں، احتساب سب کا ہوگا: مولانا فضل الرحمان

چوہوں سے ڈرنے والے شیروں پر ہاتھ ڈالنے کی بات کرتے ہیں، احتساب سب کا ہوگا: ...
چوہوں سے ڈرنے والے شیروں پر ہاتھ ڈالنے کی بات کرتے ہیں، احتساب سب کا ہوگا: مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے صوبے میں چوہوں سے ڈرتے ہیں وہ پنجاب کے شیروں پر ہاتھ ڈالنے کی بات کرتے ہیں احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا۔ وزیر اعظم کو جیل بھیجنے کی باتیں کرنے والوں کی باری آئی تو نہ انہیں گھر ملے گا اور نہ ہی پاکستان، بلکہ اپنے سسرال جانا ہوگا۔
وزیر اعظم کی آمد پر ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس خیبر پختونخوا کا مینڈیٹ ہے وہی لوگ اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔ ایک ذمے دار وفد نے مجھے کہا کہ آپ کے صوبے میں مذہب کی جڑیں بہت گہری ہیں اور ان لوگوں کو صوبے سے مذہب کا خاتمہ کرنے کیلئے مسلط کیا گیا ہے صوبائی حکومت کی سب سے بڑی ڈیوٹی چوہوں کو مارنا ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ دہشگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیز کی باعزت طور پر گھروں کی واپسی یقینی بنائی جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -