ہمالیہ کے پہاڑوں سے 16سال بعد امریکی کوہ پیما ﺅں کی لاشیں مل گئیں

ہمالیہ کے پہاڑوں سے 16سال بعد امریکی کوہ پیما ﺅں کی لاشیں مل گئیں
ہمالیہ کے پہاڑوں سے 16سال بعد امریکی کوہ پیما ﺅں کی لاشیں مل گئیں

  


کھٹمنڈو (ویب ڈیسک)ہمالیہ کے برف سے ڈھکے پہاڑوں سے 16 سال بعد امریکی کوہ پیمائوں ایلکس لوو اور ان کے کیمرہ مین ساتھی ڈیوڈ برجز کی لاشیں مل گئیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق 40 سالہ ایلکس اور 29 سالہ کیمرہ مین کوہ پیما ڈیوڈ برجز چین کے علاقے تبت میں واقع شیشہ پگما کی چوٹی کو سر کرتے ہوئے اکتوبر 1999 میں8 ہزار27 میٹر کی بلندی پر برفانی طوفان کے دوران تودہ گرنے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ ایلکس اور ڈیوڈ کی برف میں حنوط لاشیں پگھلتے ہوئے گلیشیئر کی تہہ میں نظر آئی ہیں ابھی ان کو وہاں سے باہر نہیں نکالا گیا۔

مزید : کھیل