سول ہسپتال میں غذائی قلت سے مزید 2بچے دم توڑ گئے ، سال میں ہلاکتوں کی تعداد 258ہو گئی
تھرپارکر (مانیٹرنگ ڈیسک) تھر کے سول ہسپتال میں غذائی قلت نے مزید دو بچوںکی زندگیاں نگل لیں ۔
جیو نیوز کے مطابق سول ہسپتال میں زیر علاج مزید دو بچے دم توڑ گئے جس کے بعد ایک سال کے دوران ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 258تک جا پہنچی ہے ۔اس کے علاوہ غذائیت کی کمی سے لاحق امراض میں مبتلا متعدد بچے تاحال سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں تاہم اس حوالے سے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات کرنے سے قاصر نظر آتی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غذائی قلت کی وجہ سے تھر پار کر میں ہر روز بچوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں مگر بھوکے اور بیمار بچوں کی سسکیاں حکومتی ایوانوں تک نہیں پہنچ رہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔

