انضمام الحق نے عبدالرزاق کی دم توڑتی امیدیں زندہ کر دیں

انضمام الحق نے عبدالرزاق کی دم توڑتی امیدیں زندہ کر دیں
انضمام الحق نے عبدالرزاق کی دم توڑتی امیدیں زندہ کر دیں

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آل راﺅنڈر عبدالرزاق کی دم توڑتی امیدوں کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی دکھائے اسے ضرور موقع دیں گے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ آل راﺅنڈر عبدالرزاق اگر ٹیم میں دوبارہ واپسی کے خواہشمند ہیں تو یہ اچھی بات ہے، کوئی بھی کھلاڑی فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی دکھائے اسے ضرور موقع دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق جیسے آل راو¿نڈر ٹیم میں آئیں تو اس سے اچھی بات اور کیا ہوگی۔

دورہ انگلینڈ سے قبل ٹریننگ کیمپ کیلئے جب کھلاڑیوں کی سلیکشن کا وقت آیا تو سب سے زیادہ مشکل آل راﺅنڈرز ڈھونڈنے میں ہی ہوئی اور صرف 2 کھلاڑی انور علی اور بلاول بھٹی ہی آل راﺅنڈرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -