22 سالہ دوشیزہ کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد

22 سالہ دوشیزہ کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد
22 سالہ دوشیزہ کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد

  


لاہور (ویب ڈیسک) شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقے میں نامعلوم 22 سالہ دو شیزہ کی تشدد زدہ نعش کھیتوں سے برآمد ، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے بجھوا کر تفتیش شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقہ فیروز والہ چھٹہ کا لونی کے قریب کھیتوں میں 22 سالہ دوشیزہ کی لاش پڑی تھی کہ اہل علاقہ نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر شناخت کیلئے مسجد وں میں اعلانات بھی کرائے مگر شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے پھولدار قمیض اور سادہ شلوار پہن رکھی تھی جبکہ اس کے جسم پر بد ترین تشدد کے نشانات موجود تھے اور چہرہ خون میں لت پت تھا۔ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے بعد نعش کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا ہے تاہم اصل حقائق اس کی شناخت اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید : لاہور