طالبات کو سکارف پہن کر داخلہ ٹیسٹ دینے سے روک دیا گیا

طالبات کو سکارف پہن کر داخلہ ٹیسٹ دینے سے روک دیا گیا
 طالبات کو سکارف پہن کر داخلہ ٹیسٹ دینے سے روک دیا گیا

  


نئی دہلی(اے پی پی) نئی دہلی میں کشمیر طالبان کو سکارف پہن کر آل انڈیا پر میڈیکل ٹیسٹ دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طالبات نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ انہیں سکارف اتار کر امتحان میں بیٹھنے پر مجبور کیا گیا جس سے ان کے مذہبی جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں ۔ امتحان میں شرکت کرنے والی ایک طالبہ نے بتایا کہ انہیں سکارف اور ہیئرکلپ اتار کر امتحان دینے کیلئے کہا گیا جس کے خلاف انہوں نے احتجاج کیا تو انہیں نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے کہا گیا ۔

مزید : بین الاقوامی