وزیر اعظم اقتدار کی کشتی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں : نعیم الحق
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیرا عظم اقتدار کی کشتی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
وزیر اعظم کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اچانک بنوں کا خیال آگیا تاہم وہ پانا ما لیکس پر جواب کیوں نہیں دے رہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے تاہم پی ٹی آئی پانا مالیکس کو دبانے کی کوشش ناکام بنا دے گی۔