فاروق ستار کا گرفتار کوآرڈینیٹر جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا ،ایم کیو ایم نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

فاروق ستار کا گرفتار کوآرڈینیٹر جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا ،ایم کیو ایم نے ...
فاروق ستار کا گرفتار کوآرڈینیٹر جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا ،ایم کیو ایم نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا گرفتار کوآرڈینیٹرہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

ڈان نیوز کے مطابق فاروق ستار کا کوآرڈینیٹر آفتاب حسین جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے ۔قانون نافذ کرنے والے نے آفتاب حسین کو اتوار کے روزانکی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا اورگزشتہ روزانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے 90 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آفتاب حسین کو آج تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لایا گیاجہاں اسکا علاج جاری تھا تاہم وہ 25منٹ بعد ہی دم توڑ گیا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آفتاب حسین کو مختلف جرائم میں ملوث ہونے پرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا گیا تھا ۔مقتول کی لاش کا پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی نگرانی میں میڈیکل بورڈ کرے گا ۔

ذرائع نے بتایا کہ آفتاب حسین 1990سے ایم کیو ایم سے وابستہ ہیں اور2002 سے فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر کے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے آفتاب حسین کی دوران حراست ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔رابطہ کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ آفتاب حسین کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے نمائش چورنگی میں ادا کی جائے گی ۔

 ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ آفتاب حسین کو دل کی تکلیف کے باعث 7بجکر 55 منٹ پرہسپتال لایا گیا تھا اور ہسپتال پہنچنے کے 25 منٹ بعد وہ انتقال کر گیا تاہم اس کا پوسٹ مارٹم جاری ہے ۔

مزید :

کراچی -