ن لیگ ایسا اثاثہ ثابت نہیں کرسکتی جو ڈکلیئر نہ کیا گیا ہو: عبدالعلیم خان کا چیلنج

ن لیگ ایسا اثاثہ ثابت نہیں کرسکتی جو ڈکلیئر نہ کیا گیا ہو: عبدالعلیم خان کا ...
ن لیگ ایسا اثاثہ ثابت نہیں کرسکتی جو ڈکلیئر نہ کیا گیا ہو: عبدالعلیم خان کا چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے چیلنج کیا ہے کہ ن لیگ ان کا کوئی بھی ایسا اثاثہ ثابت نہیں کرسکتی جو ان کے اثاثوں میں ڈکلیئر نہ کیا گیا ہو۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو چیلنج ہے کہ پاکستان یا بیرون ملک میں ایسا کوئی فلیٹ، ایک مرلہ زمین، کمپنی، بینک اکاونٹ یا میرا ایسا اثاثہ سامنے لے آئیں جو میرے نام پر نہ ہو اور میں نے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے اثاثوں میں ڈکلیئر نہ کیا ہو۔ میری وہ کمپنی جس کا برٹش ورجن آئس لینڈ کے ساتھ تعلق ہے وہ میرے اثاثوں سے نکال کر لوگوں کو کہہ دیا کہ اس کمپنی کا نام بھی پاناما لیکس میں آیا ہے حالانکہ اس کو بھی میں نے اپنے اثاثوں کے ساتھ ڈکلیئرڈ کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس لندن میں صرف چار فلیٹس ہیں جو ڈکلیئرڈ ہیں، میمورنڈم آف آرٹیکل میں لکھا ہوا ہے کہ میرے فلیٹس کی مالیت 15لاکھ 73 ہزار پاونڈز ہے اور اس میں سے 11 لاکھ 92 ہزار موڈگیج فنانس جبکہ میری کمپنی کی ایکویٹی 3 لاکھ 81 ہزار پاونڈز ہے ۔ میاں برادران اور ن لیگ نے میرے نام سے جو 5 دیگر فلیٹس منسوب کیے ہیں اگر وہ انہیں مل جائیں تو شریف برادران مجھے دینے کی بجائے اپنے یا اپنے بچوں کے نام کرالیں۔

مزید :

لاہور -