مشہور زمانہ ویڈیو گیم ”کال آف ڈیوٹی“ کے نئے ٹائٹل کا ٹریلر جاری

مشہور زمانہ ویڈیو گیم ”کال آف ڈیوٹی“ کے نئے ٹائٹل کا ٹریلر جاری
مشہور زمانہ ویڈیو گیم ”کال آف ڈیوٹی“ کے نئے ٹائٹل کا ٹریلر جاری

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو گیمز بنانے والی کمپنی ”ایکٹو ویژن“ نے مشہور زمانہ گیم ”کال آف ڈیوٹی“ کے نئے ٹائٹل ”انفینیٹ وار فیئر“ کا ٹریلر جاری کر دیا ہے جس نے گیمز کے مداحوں میں ہلچل برپا کر دی ہے اور ہر کوئی بے صبری سے اس کے ریلیز ہونے کے انتظار میں لگ گیا ہے۔

انفینیٹ وارفیئر میں بڑے پیمانے پر جنگ و جدل کے مناظر، شاندار گرافکس اور بہترین کہانی شامل ہے اور اس گیم کو 4 نومبر 2016ءکو دنیا بھر میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے ریلیز کئے جانے والے ٹریلر میں سپیس شپس اور ٹیکنالوجی سے بھرپور اسلحہ کو دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ یہ گیم بھی اپنے پچھلے ٹائٹل ”ایڈوانسڈ وارفیئر“ سے ملتی جلتی ہو گی اور آئندہ سالوں میں اس ٹائٹل کے مزید ورژن بھی شائع کئے جائیں گے۔ انفینیٹ وار فیئر میں پہلی مرتبہ خلاءمیں جہازوں کی لڑائی کو بھی شامل کیا گیا ہے جس نے شائقین کی دلچسپی کو بڑھا دیا ہے۔

ایک گیمنگ ویب سائٹ کے مطابق اس گیم کے ساتھ کال آف ڈیوٹی 4 کا ری ماسٹرزڈ ورژن بھی ریلیز کیا جائے گا جبکہ کال آف ڈیوٹی ماڈرن وار فیئر کا ری ماسٹرڈ ورژن ، لیگیسی ایڈیشن، ڈیجیٹل لیگیسی ایڈیشن، ڈیجیٹل ڈیلکس ایڈیشن اور لیگیسی پرو ایڈیشن کی صورت میں ریلیز ہوں گے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -