اشتہارات کی مد میں 40 کروڑ روپے کا بم گرانے کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے اشتہارات کے اخراجات کی مد میں عوام پر 40 کروڑ روپے کا بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق وزارت پانی و بجلی کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مہینوں میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے بجلی مہم چلائی جائے گی ۔ بجلی بچاو مہم کیلئے اخبارات اور ٹی وی چینلز میں 40 کروڑ روپے کے اشتہارات دیے جائیں گے ۔ بجلی بچاو اشتہاری مہم کیلئے تقسیم کار کمپنیاں پیسے اکٹھے کرکے دیں۔ وزات پانی وبجلی نے خط میں کہا ہے کہ اشتہاری مہم کیلئے ہر کمپنی سے 4 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے۔