کراچی میں اپنی کرکٹ اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں: شاہد آفریدی

کراچی میں اپنی کرکٹ اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں: شاہد آفریدی
کراچی میں اپنی کرکٹ اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں: شاہد آفریدی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی 20 ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اکیڈمیز میں ہنر مند کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہوگا اور اسی مقصد کیلئے کراچی میں اپنی کرکٹ اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی 20 سے پہلے سوچا تھا کہ کپتانی کو انجوائے نہیں کررہا تاہم اس اہم موڑ پر کپتانی نہیں چھوڑ سکتا تھا ورلڈٹی 20 میں میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ ٹیسٹ میچ میں 141 رنز بنانا یاد گار ہے پی ایس ایل اور کاونٹی کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

مزید : کھیل