وزرا کی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے بیک ڈور ملاقات کا انکشاف

وزرا کی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے بیک ڈور ملاقات کا انکشاف
وزرا کی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے بیک ڈور ملاقات کا انکشاف

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزرا کی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے بیک ڈور ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔پاناما لیکس کے بعد ملک میں بڑھتے ہوئی ہنگامہ خیزیاں نت نئے موڑ لے رہی ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی وزرا نے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے بیک ڈور ملاقات کی ۔ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ،وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق شریک تھے۔

اس حوالے سے خبرسامنے آنے پر وزیراطلاعات شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملاقات پہلے سے طے تھی جس میں کمیٹی سے متعلق مسائل پر بات ہوئی۔جبکہ خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ ذاتی حیثیت سے سپیکر اسمبلی سے ملنے آیا تھا اور اپوزیشن لیڈر کی یہاں موجودگی کا علم نہیں تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں جو بھی کر رہی ہیں وہ غلط ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں